English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی سوڈان کے لیے 458 ٹن امداد

share with us

ریا ض :12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی جانب سے ماہ صیام کی مناسبت سے برادر ملک سوڈان کے لیے خصوصی امداد خرطوم پہنچا دی گئی ہے۔ یہ امداد شاہ سلمان ریلیف مرکز اور سوڈان کیہلال احمر کے تعاون سے مستحق شہریوں میں تقسیم کی جائیگی۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب سے 458 ٹن امدادی سامان کی کھیپ مال بردار کشتیوں کے ذریعے سوڈان کی بورزان بندرگاہ پہنچائی گئی۔ امدادی سامان میں ادویات، خوراک اور دیگر ضروری اشیاء4 شامل ہیں۔یہ امدادی سامان سوڈان کی بحر الاحمر، شمال کردفان ریاستوں اور وود عشانہ کے علاقے میں تقسیم کی جائے گی۔سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی’ایس پی اے‘ کے مطابق سوڈان کی تمام ریاستوں میں اور صوبوں میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے بھیجی گئی ادویات 40 مراکز صحت اور 15 بنیادی ہیلتھ یونٹوں میں تقسیم کی جائے گی جس سے کم سے کم 50 ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ گذشتہ برس شاہ سلمان ریلیف مرکز کی جانب سے سوڈان کے رمضان امدادی پیکج کے تحت 5 لاکھ ڈالر کا سامان ارسال کیا گیا جس سے 87500 افراد مستفید ہوئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا