English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: بیلٹ بکس نذرآتش کرنے میں ملوث تین پولیس اہلکار گرفتار

share with us

بغداد:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے حالیہ پارلیمانی انتخابات کے دوران بیلٹ بکس نذرآتش کرنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں اور ایک سرکاری ملازم کو گرفتارکرلیا گیا ۔ٹی وی رپورٹ کے مطابق تین پولیس اہلکار اور الیکشن کمیشن کا ایک ملازم بیلٹ بکس نذرآتش کرنے میں ملوث ہیں۔ ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ اتوار کے روز عراق میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ ایک پولنگ مرکز پر رکھے گئے متعدد بیلٹ بکس نذرآتش ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا۔ پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے الیکشن کمشین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے تاکہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا