English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں سائبر جرائم میں ملوث 74 افراد گرفتار

share with us

واشنگٹن:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی پولیس نے سائبر جرائم اور آن لائن دھوکہ دہی کے الزام میں 74 افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ۔امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ’ایف بی آئی‘ کی جانب سے سوموار کو جاری ایک بیان میں کہا گیاہے کہ بنکوں سے رقوم کی منتقلی کی مانیٹرنگ کیدوران رکاوٹ پیدا کرنے والے اور دھوکہ دہی کے ذریعے رقوم ایٹنٹھنے والے درجنوں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔’ایف بی آئی‘ کے دفتر کے مطابق سائبر جرائم کی روک تھام کے لیے حکام نے ’وائروائر آپریشن‘ کے عنوان سے یہ کارروائی چھ ماہ قبل شروع کی تھی۔ اس کارروائی میں وزارت داخلہ، خزنہ اور محکمہ ڈاک کا بھی تعاون حاصل رہا۔ گرفتار کیے گئے عناصر میں 42 کو امریکا کے اندر سے جب کہ دیگر کو دوسرے ملکوں سے گرفتار کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا