English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین اور ایران کا ایک دوسرے کی کرنسیوں کو استعمال کرنے کا معاہدہ

share with us

تہران:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی وزیر خزانہ واقتصادیات مسعود کرباسیان نے کہا ہے کہ چین اور ایران باہمی تجارت کیلئے ایک دوسرے کی کرنسیوں کا استعمال کریں گے اور اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرباسیان کا کہنا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان چار تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ان میں ایک معاہدے میں دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کے لیے ایک دوسری کی کرنسیوں کو استعمال کرنے کا معاہدہ بھی شامل ہے۔اس کے علاوہ ایران اور چین کے درمیان سائنسی اور فنی شعبوں میں باہمی تعاون، تجارتی تعاون اور منشیات اور جرائم کے انسداد کیلئے مشترکہ معاہدہ بھی شامل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا