English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستانی سابق وزیر اعظم کو تیز رفتاری پڑی مہنگی ، پولس نے کاٹا چالان

share with us

کراچی:12؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)تیز رفتاری و جلدبازی پاکستان کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو مہنگی پڑی۔ موٹروے پر تیز رفتاری کے باعث پولیس نے ان کا چالان کردیا۔ میڈیا رپورٹز کے مطابق شاہد خاقان عباسی بذریعہ موٹروے سفر کر رہے تھے کہ تیزرفتاری پر موٹروے پولیس نے ان کا چالان کر دیا ۔ موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا ساڑھے 7 سو روپے کا چالان کیا۔ چالان کے بعد موٹروے پولیس کے اہلکاروں نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہد خاقان عباسی اپنی لینڈ کروزر پر موٹروے پر سفر کر رہے تھے کہ مقررہ حدِ رفتار سے تجاوز کرنے پر شیخوپورہ کے قریب موٹروے پولیس نے ان کا چالان کر دیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جارہے تھے جس پر ان کا چالان کیا۔ چالان کرنے پر شاہد خاقان عباسی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی انہوں نے بلا خوف و خطر خلاف ورزی کرنے پر ان کا چالان کیا۔ شاہد خاقان عباسی کا چالان ہونے پر  سیاسی تجزیہ کاروں نے اسے ایک اچھا شگون قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز یا پولیس جب تک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بلا خوف و خطر جُرمانہ نہیں کریں گی  تب تک کوئی بھی  ملک ترقی نہیں کر سکے گا اور قانون کی بالادستی کو یقینی نہیں بنایا جا سکے گا۔ ایسے میں پاکستان کے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا چالان ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا