English   /   Kannada   /   Nawayathi

کھیتوں میں نمکین پانی آنے سے فصلیں تباہ 

share with us

انکولہ 11؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) یہاں باوی کوڈلا علاقہ کے کھیتوں میں نمکین پانی آنے سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تقریباً پچاس ایکڑ زمین پر کسانوں نے مختلف ترکاریاں اگائی تھیں ، تیز بارش کے پانی کے بہاؤ کے ساتھ نمکین پانی کھیتوں میں گھس آنے سے فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔ کسانوں کے مطابق ہر سال انہیں یہ تکلیف ہوتی ہے اوراسی طرح کری کرائی محنت پر پانی پھر جاتی ہے۔ قریب کی ماسکیری گرام پنچایت میں کئی مرتبہ ہم اس کی شکایت بھی کرچکے ہیں لیکن اس طرف کسی نے دھیان نہیں دے رہا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جائے واقعہ کا معائنہ کرنے کے بعد نقصان کی بھرپائی کے لیے ہمیں معاوضہ دیں اور آئندہ اس کے سد باب کے لیے کوششیں بھی کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا