English   /   Kannada   /   Nawayathi

معمولی جرائم میں قید مسلم قیدیوں کی رہائی کی کوششیں تیز آر ٹی آئی کے ذریعہ جمعیۃ علماء نے مختلف جیلوں سے تفصیلات طلب کیں 

share with us

ممبئی :11؍جون2018(فکروخبر/ذرئع)ایک سروے کے مطابق ہندوستان کی مشہور جیلوں میں مسلمانوں کا تناسب ان کی آبادی کے تناسب سے بھی زیادہ ہے اور ا س جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرروت ہے ، جیلوں میں مقید مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد مبینہ معمولی جرائم انجام دینے کے الزامات کے تحت سزائیں مکمل ہوجانے کے باجود بھی قید ہیں کیونکہ ان کی رہائی کے دستاویزات تیار کرانے کے لیئے ان کے پاس وکلا کو فیس ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں ، اسی طرح قیدیوں کی ایک بڑی تعداد ایسی بھی ہے جنہیں ضمانت پر رہائی مل گئی ہے لیکن ضمانت کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں انہیں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑ رہی ہے ۔ان کے علاہ ایسے بھی مسلم نوجوان جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں جنہوں نے سزائیں مکمل کرلی ہیں لیکن جرمانے کی رقم ادا نہ کرپانے کے بنا پر وہ ابھی تک مقید ہیں۔
ملک میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت مسلم نوجوانوں کے مقدمات کی پیروی کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) نے اس جانب پہل شروع کردی ہے اور پہلے مرحلہ میں مہاراشٹر کی مختلف جیلوں سے بذریعہ حق معلومات قانون ایسے قیدیوں کی تفصیلات طلب کی گئیں ہیں جو معمولی جرائم کرنے کی پاداش میں جیل کی صعوبتیں برداشت کررہے ہیں ۔
اس سلسلہ میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے وکیل شاہد ندیم نے بتایا کہ سیکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزاراعظمی کی ہدایت پر آج آرتھر روڈ جیل، تلوجہ جیل، بائیکلہ جیل، تھانے جیل اور ناشک سینٹرل جیل کو آر ٹی آئی کے تحت عرضداشتیں روانہ کی گئیں ہیں ۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ آر ٹی آئی کے ذریعہ جیل حکام سے ایسے قیدیوں کی فہرست طلب کی گئیں ہیں جو معمولی جرائم کرنے کی پاداش میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہیں اور اگر ان کی ضمانت یا جرمانے کی رقم بھر دی جائے تو ان کی جیل سے رہائی ممکن ہے ۔
ایڈوکیٹ شاہد نے بتایا کہ فی الحال ان کا فوکس ایسے قیدیوں پر ہے جو عادی مجرم نہیں ہیں بلکہ کسی وجہ سے پہلا جرم کرنے کی صورت میں وہ جیل میں پہنچا دیئے گئے اور اب وہ کسمپرسی کی حالت میں جیل سے رہائی کی امید لگائے بیٹھے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں تلوجہ جیل سے انہیں ایسے دس قیدیوں کی فہرست دستیاب ہوئی تھی جو ضمانت کی رقم نہیں بھر پانے کی صورت میں جیل کی چہار دیواری میں مقید تھے ، قیدیوں کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد جمعیۃ علماء نے ان کی ضمانت کی رقم بھرنے کا بندوبست کیا اور اس تعلق سے کاغذی کارروائی شروع کردی گئی، قیدیو ں میں دو غیر مسلم قیدی بھی ہیں جن کی ضمانت کی رقم بھرنے کا بیڑا جمعیۃ علماء نے اٹھایا ہے ۔
ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے بتایا کہ حالانکہ ان کی اولیت دہشت گردی کے جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار ملزمین کی قانونی امداد ہی رہے گی لیکن وقتاً فوقتاً مخیر حضرات کے تعاون سے جمعیۃ علماء نے اس کار خیر کو بھی انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے جسکی شروعات جمعیۃ علماء نئی ممبئی کے ذریعہ ایک صاحب خیر کے تعاون سے تلوجہ جیل سے کی جارہی ہے۔ جمعیۃ علماء مہاراشٹر

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا