English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی پالیسیاں دوسروں پر مسلط کرنا خطرناک اقدام ہے، ایرانی صدر

share with us

تہران:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے اپنی پالیسیاں دیگر ریاستوں پر مسلط کرنے کا عمل ان ریاستوں کے لیے خطرناک ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر روحانی نے یہ بات چینی شہر چِنگ ڈا میں جاری شنگھائی تعاون کی تنظیم کے سربراہی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہی۔ ایرانی صدر نے یہ بات جوہری ڈیل سے امریکا کی دستبرداری کے تناظر میں کہی۔ اس موقع پر انہوں نے اس جوہری معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد جاری ر کھنے اور امریکی فیصلے کے تناظر میں اسے بچانے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے پر روسی اور چینی قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا