English   /   Kannada   /   Nawayathi

عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں دنیا کے طویل ترین افطار دستر خوان کا ریکارڈ قائم

share with us

چھ کلومیٹر طویل افطار دستر خوان اور افطاری کے لیے 12 ہزار 830 ملازمین کی خدمات حاصل کی گئیں،دبئی پولیس چیف 

دبئی:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)متحدہ عرب امارات کے عالمی سیاحتی مرکز دبئی میں پولیس نے دنیا کا طویل ترین افطار دستر خوان قائم کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق افطار عام زاید کے عنوان سے دبئی صنعتی زون میں جبل علی کے مقام پر 6 کلو میٹر طویل افطار دستر خوان لگایا گیا اور افطاری کے لیے 12 ہزار 830 ملازمین کی خدمات حاصل کی گئیں۔اس موقع پر دبئی کے انسپکٹر جنرل پولیس میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المری نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد الشیخ زاید کی قابل قدر انسانی اقدار اور ان کے انسانیت نوازی کے جذبے عام کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امارات گذشتہ پانچ سال سے بیرونی امداد کے حوالے سے پہلے نمبر پر ہے۔طویل ترین افطار دستر خوان کے موقع پر تقریب سے خطاب میں اس سرگرمی کے نگران میجر جنرل السلام سعید بن ھویدی الفلاسی نے کہا کہ افطار دستر خوان پرخدمات انجام دینے کے لیے دبئی پولیس کے250 ملازمین کو بھی مامور کیا گیا جنہوں نے مسلسل 200 گھنٹے کی محنت سے یہ مشن مکمل کیا۔افطار سرگرمی کے وائس چیئرمین بریگیڈیئر یوسف العدیدی نے کہا کہ کھلی شاہراہ پر افطار دستر خوان بچھانے اور چھ کلو میٹر طویل قطار لگانے کے باوجود ٹریفک میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آئی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا