English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیت المقدس اور غرب اردن میں اسرائیلی کارروائیوں میں13 فلسطینی گرفتار

share with us

گرفتار فلسطینی نامعلوم مقام پر منتقل ،فلسطینیوں کی شناخت دو سگے بھائیوں سے ہوا ہے 

رام اللہ ۔11 جون (یو این این)قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں رات گئے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 13 فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں النبی صالح اور ریما قصبے میں تلاشی کیدوران 6 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔ ان علاقوں سے گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت دو سگے بھائیوں مجد اور جبر، حماس عوض الریماوی اور تین دیگر شہریوں کوگرفتار کیا۔ادھر غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ کے شمالی قصبے کفر عین میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم بھی ہوا۔یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں شاہراہ بیت لحم پر متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ادھر بیت المقدس میں ابو دیس کیمقام سے تین فلسطینیوں ولید شرف، محمد سعید الافندی اور خذیفہ بدر کو گرفتار کیاگیا۔ غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے بھی چار فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا