English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراق: بیلیٹ باکسز کے گودام میں آتشزدگی,عراق : ووٹوں کی دوبارہ گنتی کو منظوری ملنے کے بعد بیلیٹ باکسز میں آتشزدگی ،اسپیکر نے آتشزدگی کو بتایا منصوبہ بند جرم

share with us

بغداد :11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دار الحکومت بغداد میں بیلیٹ باکسز کے گودام میں اچانک آگ لگنےسے تقریبا تمام بیلیٹ باکسز جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔مقامی حکام کے مطابق بغداد میں بیلیٹ باکسز کے گودام میں آتشزدگی حادثہ  پیش آیا جس کے باعث تقریبا تمام بیلیٹ باکسز جل کر خاکستر ہوگئے۔  ان بیلیٹ باکسز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جانے والی تھی جس حادثے میں تباہ ہوگئے ہیں۔ عراق کی پارلیمنٹ نے پچھلے ہفتے ہی ووٹوں کی گنتی میں دھاندلیوں کے الزامات کے بعد ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں تقریبا 11 ملین ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جانے والی تھی۔ مقامی حکام نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا فوری علم نہیں ہوسکا۔ بغداد کونسل کے ایک رکن محمد الربیع نے کہا کہ ’’ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس فورسز جائے حادثے پر پہنچ گئے‘‘۔ محمد الربیع نے مزید کہا کہ ’’ بیلیٹ کے گودام میں آتشزدگی کے باعث تمام باکسز جل کر خاکستر ہوگئے ہیں‘‘۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ ’’ حادثے میں چند دستاویزات اور سازوسامان بھی جل کر تباہ ہوگیا ہے‘‘۔  ترجمان کا کہناتھا کہ ’’ ہماری یہ کوشش رہی کہ آگ کے پھیلنے پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے‘‘۔ عراق کے سابق پارلیمانی اسپیکر سلیم الجابوری نے کہا کہ ’’ بیلیٹ گودام میں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے، پارلیمانی انتخابات کو دوبارہ منعقد کروانا چاہیے‘‘۔ الجابوری نے مزید کہا کہ ’’ بیلیٹ باکسز کے گودام میں آتشزدگی منصوبہ بند جرم ہے اور یہ کارروائی عوام کو دھوکہ دینے کے برابر ہے‘‘۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا