English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی ایس پی کے ساتھ جاری رہے گا اتحاد ،بی جے پی کوشکست دینے سیٹوں کی قربانی کے لئے بھی ہوں تیار :اکھلیش

share with us

مین پوری:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے اتحاد کو لے کر ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنا ہی ان کا مقصد ہے۔اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے وہ 2019 کے انتخابات میں بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ مل کر لڑیں گے۔ یہ اتحاد قائم رہےگی اور بی جے پی کو ختم کر دیگی۔وہ اتوار کو مین پوری ضلع کے جؤرائی گاؤں کے سابق پردھان کے مجسمہ کا افتتاح کرنے گئے ہوئے تھے۔ اکھلیش نے کہا کہ وہ بی جے پی کے تمام امیدواروں کی ہار دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لیے کسی بھی اتحاد کے لیے تیار ہیں۔اکھلیش نے مزید کہا کہ وہ سیٹوں کو لے کر بھی معاہدہ کرنے کو تیار ہیں۔ اگر ایسا کرنے سے بی جے پی کو عام انتخابات میں شکست دی جا سکتی ہے تو وہ ایسا بھی کرنے کو تیار ہیں۔ اکھلیش نے مزید کہا کہ ہمارا اتحاد بہوجن سماج پارٹی سے ہے اور یہ جاری رہےگا۔ بی جے پی کو ہرانے کے لیے دو۔چار سیٹوں کو قربان بھی کرنا پڑےگا تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اکھیلیش یادو نے دعوی کیا کہ اس اتحاد کی وجہ سے ہی حالیہ ضمنی انتخابات میں فتح ہوئی ہے۔ یہ اتحاد آگے بھی برقرار رہےگا۔ ضمنی انتخابات میں جیت بی جے پی کے لیے سخت پیغام ہے۔واضح رہے کہ مایاوتی پہلے ہی سیٹوں پر بات چیت ہو جانے کے بعد ہی اتحاد کرنے کو تیار ہیں۔ ایسی امید کی جا رہی ہے کہ آئیندہ عام انتخابات میں سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی اور کانگریس مل کر انتخاب لڑ سکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا