English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک: جے نگر اسمبلی سیٹ پر پولنگ جاری، بی جے پی - کانگریس مد مقابل

share with us

بنگلورو:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک کے بنگلورو کے جے نگر اسمبلی سیٹ پر پولنگ جاری ہے جو شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔جے نگر میں کل 216 پولنگ بوتھز پر ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔ اور یہاں تقریبا 2 لاکھ رائے دہندگان اپنے نمائندہ کا انتخاب کریں گے۔اس اسمبلی سیٹ سے کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی  سدھارمیا کی حکومت میں وزیرداخلہ رہے راما لنگا ریڈی کی بیٹی سومیا ریڈی کو میدان میں اتارا ہے۔ سومیا کی حمایت میں جنتادل (سیکولر) نے اس سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ وہیں بی جے پی نے اپنے آنجہانی رکن اسمبلی بی این وجے کمار کے بھائی بی این پرہلاد کو ٹکٹ دیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سیٹ پر مجموعی اعتبار سے 19امیدوار اپنی قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ لیکن ماہرین کے مطابق سیدھی جنگ کانگریس اور بی جے پی کے امیدوار کے ہی مابین ہے۔یہاں بتاتے چلیں کہ کرناٹک میں اسمبلی انتخابات سے عین قبل 4 مئی کو بی جے پی کے امیدوار بی این وجے کمار کی انتخابی تشہیری مہم کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔59سالہ کمار خطاب کے دوران اچانک گر گئے۔ آنافانا میں انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت ہوگئی۔4مئی کو ہی رات تقریبا 1 بجے ان کی موت ہوگئی جس کے بعد اس سیٹ پر پولنگ کو موخر کردیا گیا تھا۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا