English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسام: ماب لنچگ کیس میں 15 افراد گرفتار

share with us

 آسام :11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) بے قابو ہجوم کے ذریعے دو سیاحوں کا پیٹ پیٹ کر وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کے معاملے میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔آسام کے وزیر اعلی نے کہا کہ یہ انتہائی حیرت انگیز اور کربناک واقعہ ہے۔ میں  تمام لوگوں سے امن اور سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔سونووال نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی طرح کی افواہ میں نہ آئیں۔ حکومت نے ریاستی پولیس کے سربراہ (ڈی جی پی) کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرانے اور قصورواروں کو جلد از جلد سزا دلانے کی ہدایات دی ہیں۔ اور یقین دہانی کرائی ہے کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔خیال رہے کہ آسام کے کربی اگلاگ ضلع میں جمعہ کی رات بے قابو ہجوم نے دو سیاحوں کو اغوا کیا اور ان کی جم کر پٹائی کی جس کے باعث ان کی موت ہوگئی۔بتایا جا رہا ہے کہ 29 سالہ نيلوٹپال اور 30 سالہ ابھیجیت ناتھ جو کہ سیاح تھے ایک نجی گاڑی سے سفر کر رہے تھے۔اسی دوران کچھ لوگوں نے ان کی گاڑی کو روکا اور ان پر بچہ چوری کرنے کا الزام لگاکر ان کی پٹائی شروع کردی۔واضع رہے کہ نيلوٹپال گوہاٹی  سے تعلق رکھتے تھے اور وہ اپنے دوست ابھیجیت ناتھ کے ساتھ آسام گھومنے آئے تھے۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے کربی اگلاگ کے راستے پر کچھ لوگوں سے ایک جگہ کا پتہ بھی پوچھا تھا۔ اسی دوران کچھ لوگوں کو ان پر شبہ ہوا کہ کار میں سوار دونوں نوجوان بچوں کو اغوا کرنے والے کسی گینگ کے رکن ہیں۔اسی دوران لوگوں نے ارد گرد کے علاقے کے تمام لوگوں کو  نيلوٹپال کی گاڑی کی اطلاع دے دی۔ اس پورے واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی نيلوٹپال کو کچھ مقامی لوگوں نے ایک مقام پر روک لیا۔ اس کے بعد گاؤں والوں نے نيلوٹپال اور ابھیجیت کو کار سے نکال کر ان کی جم کر پٹائی کی گئی جس سے ان کی موت ہوگئی۔

واضح رہے کہ آسام میں اس سے قبل بھی اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں اور ریاستی حکومت اس پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔


بھارتی ریاست آسام میں بے قابو ہجوم کے ذریعے دو سیاحوں کا پیٹ پیٹ کر وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کے معاملے میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔آسام کے وزیر اعلی سربانند سونووال نے کربانی انگلوگ ضلع میں بے قابو ہجوم کی جانب سے دو سیاحوں کا پیٹ پیٹ کر وحشیانہ طریقے سے قتل کرنے کے معاملے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں 15 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا