English   /   Kannada   /   Nawayathi

محض 251 روپے میں موبائل دینے کا دعویٰ کرنے والا شخص ناجائز وصولی کے الزام میں گرفتار

share with us

نئی دہلی:11؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) وزیراعظم کے ''ڈیجیٹل انڈیا'' کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر نہ کر پانے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دو سو 51 روپے میں اسمارٹ فون فراہم کرنے کا دعویٰ کرنے والی کمپنی کے ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اترپردیش کے نوئیڈا کی کمپنی رنگنگ بیل کے ڈائریکٹر موہت گوئل اور ان کے بھائی وکاس متل سمیت ایک خاتون کو دہلی پولیس نے اتوار کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ انہیں بھیواڑی گینگ ریپ میں کیس واپس لینے اور معاملے کو رفع دفع کرنے کے لیے کروڑوں روپے کی ناجائز وصولی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک کارو باری شخص کا نیتا جی سبھاش پیلیس میں ایک بار  اور ریسٹورینٹ ہے۔ کاروباری نے پولیس کو ایک شکایتی تحریر نامہ دیا ہے۔اس تحریر میں لکھا ہے کہ ایک خاتون کچھ دنوں سے ایک گینگ ریپ کیس کو واپس لینے کے لیے اس سے کروڑوں روپے وصولنے کی کوشش کررہی ہے، اور اس کی بات نہ ماننے پر سنگین مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی دے رہی ہے۔پولیس نے اتوار کو ریسٹورینٹ میں گھیرا بندی کرکے کاروباری کو روپے سے بھرا ہوا ایک بہگ سونپا اور خاتون اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ ریسٹورینٹ میں آئی اور بیگ حاصل کرکے اپنے ساتھوں کو دینے لگی اسی وقت پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا