English   /   Kannada   /   Nawayathi

جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے درجہ ہشتم عربی کا حتمی نتیجہ منظر عام پر

share with us

 سید جمال ابن سید عمر مالکی  پہلے مقام پر ، محمد عمیر ابن عرفان گولٹے دوسرے نمبر پر  اور شیبان ابن محمد حسین نے حاصل کیا تیسرا مقام

 

بھٹکل : 10 جون2018(فکروخبرنیوز) جامعہ اسلامیہ بھٹکل کا تعلیمی الحاق دارالعلوم ندوة العلماء سے ہے جس کی وجہ سے  عالمیت کا آخری درجہ عالیہ رابعہ کا امتحان دارالعلوم ندوة العلماء کے اساتذہ کی نگرانی میں کیا جاتا ہے اور ان کی طرف سے نتائج کے موصول ہونے پر نتائج کا اعلان کیا جاتا ہے. امسال کل 57 طلبہ نے امتحان دیا جس میں ان طلبہ نے نمایاں کامیابی حاصل کی. مجموعی فیصد 77.19% رہا. 

   سید جمال ابن سید عمر مالکی نے 83.92% لے کر پہلے مقام پر  فائز رہے، محمد عمیر ابن عرفان گولٹے نے 82.84% کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی، اور مولانا شیبان ابن محمد حسین نے 82.38% کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے.

   واضح رہے کہ ان میں 80 سے  زائد فیصد حاصل کرنے والے ایک طالب علم کو جامعہ اسلامیہ کی طرف سے مولانا عبدالباری ندوی ایوارڈ دیا جاتا ہے. امسال اس ایوارڈ کے حقدار سید جمال ابن عمر مالکی ہیں.

ناظم جامعہ جناب ماسٹر شفیع صاحب اور مہتمم جامعہ مولانا مقبول صاحب ندوی نے  ان طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی علمی و دینی ترقی کی دعا فرمائی ہے.... اللہ تعالیٰ ہم سبهوں کو دنیا و آخرت کی کامیابی و کامرانی سے سرفراز فرمائے. آمین 

 

علاقات عامہ 

جامعہ اسلامیہ بهٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا