English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں اسرائیلی مظالم، بدھ کو جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب

share with us

نیویارک :10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین میں اسرائیلی مظالم کے خلاف گذشتہ ہفتے پیش کی گئی قرارداد امریکا کی جانب سے ویٹو کیے جانے کے بعد جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آئندہ بدھ کو طلب کیا گیا ہے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کویت کی درخواست پر جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی روک تھام کے لیے قرارداد منظور کی جائے  گی جنرل اسمبلی کے چیئرمین میروسلاؤ لاجاک نے اسمبلی کے 193 رکن ممالک کو مکتوب ارسال کیے ہیں جن میں ان سے کہا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز ہونے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کو یقینی بنائیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کویت کی درخواست پر سلامتی کونسل کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی روک تھام پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر کویت کی طرف سےفلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حق میں ایک قرارداد پیش کی گئی تاہم امریکا نے مداخلت کرتے ہوئے وہ قرارداد اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی۔ جمعہ کے روز اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصورنے قابض فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت غزہ کی سرحد پر بے گناہ فلسطینی مظاہرین کو قتل کررہے۔ ریاض منصور نے کویت اور بعض دوسرے ممالک کی طرف سے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے کا خیر مقدم کیا اور تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ بدھ کے روز ہونے والے جنرل اسمبلی کے اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا سفارتی اور سیاسی کردار ادا کریں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا