Prayer Timings

Fajr 03:18 فجر
Dhuhr 12:57 الظهر
Asr 16:58 عصر
Maghrib 20:30 مغرب
Isha 22:27 عشا

بھٹکل میں تیز ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ، رمضان بازار پر بھی پڑا اثر 

share with us

بھٹکل 10؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں گذشتہ تین دنو ں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور عید کی خریداری پر اس کا براہِ راست اثر پڑا ہے۔ بارش کی وجہ سے کئی علاقو ں میں پانی بھرنے سے سڑکوں اور عارضی پلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔بھٹکل اور آس پاس کے علاقو ں کی خریداری کے لیے لگنے والے رمضان بازار پر بھی اس کا اثر پڑنے سے عام عوام پریشان ہیں۔عوام تیز ہواکے ساتھ ہونے والی اس بارش کے تھمنے کے انتظار میں ہیں لیکن وقفہ وقفہ سے شروع ہونے والی اس بارش کی وجہ سے خریداری کے لیے نکلنا دشوار ہورہا ہے۔ رمضان بازار میں خریداری کے لیے پہنچنے والے چند افراد نے فکروخبر کے نمائندے سے بات چیت کے دوران بتایا کہ بارش کی وجہ سے رمضان بازار میں نکلنانہیں چاہ رہے تھے لیکن عید کے لیے ابھی کچھ ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور خریداری ابھی بہت باقی ہے اس لیے مجبوری میں انہیں نکلنا پڑا ۔ان کے مطابق بعض لوگ عقلمندی سے کام لیتے ہوئے بارش کے ایام شروع ہونے سے قبل ہی عید کے لیے کپڑوں اور دیگر ضروریات کی خریداری سے فارغ ہوچکے ہیں۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے لوگوں کی آمدورفت بازار میں کم ہورہی ہے جس کا اثر براہِ راست خریداری پر پڑرہا ہے، ان کے مطابق اگر مزید تین روز تک اسی طرح کی بارش جاری رہی تو رمضان بازار کی رونق ہی ختم ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

Prayer Timings

Fajr 03:18 فجر
Dhuhr 12:57 الظهر
Asr 16:58 عصر
Maghrib 20:30 مغرب
Isha 22:27 عشا