English   /   Kannada   /   Nawayathi

پی ایم عہدہ کیلئے پرنب کا نام بڑھانے کی تیاری میں آر ایس ایس ؟، شیو سینا کے بیان پر شرمسٹھا نے دیا یہ جواب

share with us

نئی دہلی:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے پروگرام میں سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کےشرکت کرنے کے بعد سے ملک کی سیاست میں قیاس آرائی کا بازار گرم ہے۔ پرنب مکھرجی کی شرکت کے الگ الگ معنی نکالے جا رہے ہیں۔ کوئی اسے سابق صدر جمہوریہ کے ذریعہ کانگریس کو پیغام دینے کی کوشش کی نظر سے دیکھ رہا ہے تو کسی کو اس میں آر ایس ایس کی چال نظر آرہی ہے۔ وہیں دوسری جانب شیو سینا کی مانیں تو آر ایس ایس پرنب مکھرجی کا نام وزیر اعظم عہدہ کیلئے بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے۔شیو سینا کے اس بیان کو سابق صدر جمہوریہ کی بیٹی شرمسٹھا مکھرجی نے پوری طرح سے خارج کردیا ہے ۔ شرمسٹھا مکھرجی نے ٹویٹ کرکے کہا کہ مسٹر راوت ، صدر جمہوریہ کے عہدہ سے ریٹائر ہونے کے بعد اب میرے والد پھر دوبارہ سرگرم سیاست میں قدم نہیں رکھنےجارہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے سنجے راوت نے کہا تھا کہ ہمیں لگتا ہے کہ بی جے پی کو اکثریت نہیں ملنے کی صورت میں آر ایس ایس وزیر اعظم عہدہ کیلئے سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کا نام آگے لانے کی تیاری کر رہا ہے۔ کسی بھی حالت میں بی جے پی اس مرتبہ کم سے کم 110 سیٹوں پر شکست پائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا