English   /   Kannada   /   Nawayathi

بے قابو لاری دکانوں میں گھس گئی۔ دکانوں کو شدید نقصان ، ڈرائیور کو معمولی چوٹیں 

share with us

 

یلاپور 10؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) یہاں شہری پولیس تھانہ کے بالمقابل واقع دکانوں میں بے قابو ٹپر لاری گھسنے کی وجہ سے ڈرائیور کے زخمی اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچنے کی واردات کل رات ایک بجے پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق تیز بارش کی وجہ سے یہاں سڑکوں پر ہر جگہ پانی جمع تھا۔ اس دوران ایک ٹپرلاری شہری پولیس تھانہ کے باہرپہنچتے ہی بے قابو ہوکر قریب میں واقع دکانوں میں گھس گئی۔ دکانوں کے سازوسامان کو نقصان پہنچا ہے البتہ دکانیں بند رہنے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حادثہ میں لاری ڈرائیور کو چوٹیں پہنچیں ہیں۔ شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا