English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کے سربراہ سے آئندہ ہفتے ملاقات ’امن کا واحد موقع ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ 

share with us

کم جونگ ان اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم ملاقات کل سنگاپور میں ہوگی

واشنگٹن :10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے آئندہ ہفتے ملاقات ’امن کا واحد موقع ہے۔‘کم جونگ ان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان یہ اہم ملاقات کل منگل کو سنگاپور میں ہوگی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ملاقات کو ’امن کا مشن‘ قرار دیا اور کہا کہ دونوں سربراہان کے لیے ’صحیح معنوں میں پہلی بار ہے۔‘کینیڈا میں جی سیون سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر وہاں سے روانہ ہو گئے ہیں۔روانگی سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ شمالی کوریا کے سربراہ ’اپنے لوگوں، اپنے خاندان اور اپنے لیے کچھ مثبت کر سکتے ہیں۔‘امریکہ کو امید ہے کہ اس ملاقات سے ایک ایسے مرحلے کا اغاز ہوگا جس میں کم جونگ ان آخرکار اپنے جوہری ہتھیاروں پر کام بند کر دیں گے۔گذشتہ 18 ماہ کے دوران ان دونوں سربراہان کے درمیان تعلقات میں زبردست اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔تاہم گذشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ سے اگلے ہفتے سنگا پور میں طے شدہ ملاقات اچھی رہی تو وہ انھیں امریکہ آنے کی دعوت دے سکتے ہیں۔دوسری جانب کینیڈا میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات ختم کرنے کی تجویز دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بڑے صنعتی ممالک کو تجارت پر اختلافات کو حل کرنے میں مشکل ہوتی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ سٹیل اور الومینیئم کی درآمدات پر محصول لگانے کے فیصلے پر تناؤ کے باوجود ان کی دیگر سربراہوں کے ساتھ بات چیت ’انتہائی سود مند‘ رہی ہے۔ان کے اس فیصلے پر امریکی اتحادی کافی برہم ہیں اور عالمی تجارتی جنگ شروع ہونے کے خدشات پیش کر رہے ہیں۔امریکی صدر کم جونگ ان سے اہم ملاقات کے لیے جی سیون سربراہی اجلاس سے جلد ہی روانہ ہوگئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا