English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت نے کیجروال کو حکومت چلانے کا دیا گیا ن ،کیجروال نےمودی راج میں حکومت کرنے کا پیش کیا چیلینج

share with us

نئی دہلی:10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت کے حکومت چلانے کے 'گیان ' پر وزیر اعلی اروند کجریوال اتنے بپھرے کہ انہوں نے مودی کے راج میں انہیں ایک سال حکومت کرنے کے چیلنج کردیا۔ عام آدمی پارٹی (آپ) حکومت نے جمعرات کو اسمبلی میں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کی قراردادکو منظور کیا تھا۔ مسز دیکشت نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ممکن نہ ہونے کی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مرکز میں کسی بھی پارٹی کی حکومت ہو، دہلی کی حکومت کو اس کے ساتھ مل کر ہی کام کرنا ہو گا۔دہلی میں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے پر چاہے نجیب جنگ رہے ہوں یا موجودہ انل بیجل، دہلی میں حکومت چلانے کے حق کو لے کر مسٹر کجریوال کی تکرار برابر چلتی رہی ہے۔ حکومت چلانے کے حقوق کا معاملہ عدالت تک پہنچا اور وہاں سے بھی مسٹر کجریوال کو جھٹکا بھی لگا۔دہلی ہائی کورٹ نے دارالحکومت میں لیفٹیننٹ گورنر کے انتظامی حقوق کو سب سے زیادہ ترجیحی قرار دیا ہے۔مسٹر کجریوال حکومت چلانے کے سلسلہ میں کانگریس کی سینئر لیڈر کے مشورہ سے کافی ناراض ہوئے۔ انہوں نے کہا’’شیلا جی، آپ کے دور میں عوام پانی اور بجلی کے بلوں سے ہی رورہے تھے ۔سرکاری اسکولوں، اسپتالوں کا برا حال تھا۔پرائیویٹ اسکول منمانے فیس بڑھاتے تھے۔ ہم نے یہ سب ٹھیک کیا۔ آپ کا دور 10 سال مرکز میں آپ کی اپنی حکومت، آپ کےلیفٹیننٹ گورنر تھے. میں چیلنج کرتا ہوں ایک سال مودی راج میں دہلی چلا کے دکھا دیں۔‘‘

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا