English   /   Kannada   /   Nawayathi

مہاراشٹرا: ناسک میں ٹرین پٹریوں سے اترگئی

share with us

مہاراشٹرا :10؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ناسک میں ممبئی۔ ہاوڑا میل ایکسپریس کے تین ڈبے پٹریوں سے اتر گئے۔ذرائع کے مطابق ناسک کے اگت پوری میں ممبئی۔ ہاوڑا میل ایکسپریس ٹرین کے تین ڈبے پلیٹ فارم پر آنے سے پہلے پٹریوں سے اتر گئے۔ تاہم اس حادثے میں اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔  اس حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ مہاراشٹرا میں مانسون کی آمد ہوچکی ہے اور ممبئی سمیت دیگر علاقوں میں بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے کئی ٹرینوں اور فلائیٹس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ بارش کے موسم شدید بارش کے باعث اس طرح کے حادثات عموما پیش آتے ہیں اور بھاری بارش کے باعث حادثات سے بچنے کے لیے کئی مرتبہ ٹرینوں کو منسوخ یا ملتوی کیا جاتا ہے۔ملک بھر میں اس طرح کے بے شمار حادثات پیش آچکے ہیں تاہم اس طرح کے حادثات بچنے کے لیے حکومت نے کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی، جس سے مسافروں کی جانوں کا تحفظ ہوسکے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا