English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان نے اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے کانفرنس بلالی

share with us

کہ مکرمہ:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے مکہ مکرمہ میں کانفرنس منعقد کرنے کی دعوت دی ہے۔ ایوان شاہی سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ عرب ممالک کو درپیش بحرانوں کے حل کے لئے خصوصی دلچسپی کے پیش نظر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے اپنے بھائی شاہ اردن عبد اللہ دوئم سے رابطہ کرکے اردن کو درپیش معاشی بحران پر تبادلہ خیال کیا ۔ بعد ازاں شاہ سلمان نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح اور ولی عہد ابوظبی شیخ محمد بن زاید سے ٹیلیفون پر مشاورت کے بعد طے کیا کہ اردن کے معاشی بحران کے حل کے لئے سعودی عرب، اردن، کویت اور امارات کی 4رکنی کانفرنس مکہ مکرمہ میں 26رمضان المبارک کو منعقد ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا