English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد حرام میں ایک پاکستانی شخص نے کود کر کی خودکشی

share with us

مکہ مکرمہ :09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مسجد حرم الحرام میں ایک پاکستانی شخص نے حرم کی بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی اور اب اس شخص کی چھلانگ لگانے کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے۔مکہ ریجن پولیس کے ترجمان کے مطابق جمعہ کی شب تراویح کے وقت حکام کو اطلاع ملی کہ ایک نامعلوم غیر ملکی شخص مسجد الحرام کی بالائی منزل سے مطاف کے صحن میں کود گیا۔محکمہ شیری دفاع و حرم انتظامیہ کے مطابق اس 35 سالہ شخص نے عشاءکی نماز کے بعد تراویح کے وقت مطاف کی بالائی منزل سے چھلانگ لگائی جس سے فرش پر گرنے سے اس کی پسلیاں اور دیگر ہڈیاں ٹوٹ گئیں اور وہ موقع پر ہی وفات پا گیا۔متوفی کا جسد خاکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت اور بالائی منزل سے کودنے کے سباب جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں جبکہ اس کے کودنے کی وجہ سے حکام اس بات پر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ متوفی نے بالائی منزل پر آہنی جنگلہ ہونے کے باوجود کیسے چھلانگ لگائی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا