English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارش شروع ہوتے ہی بیندور میں پہاڑی کھسک گئی 

share with us

اہم شاہراہ سے گذرنے والی سواریوں کے لیے دوبارہ ہوسکتی ہے تکلیف ؟؟

بھٹکل 09؍جون 2018(فکروخبر نیوز) یہاں سے پندرہ کلومیٹر دور بیندور کے قریب بارش شروع ہوتے ہی دوبارہ پہاڑی کھسکنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ تیز بارش او ر پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے پہاڑی کھسک گئی لیکن قسمت اچھی رہی کہ وہ نالے میں جاگرے ، سڑک تک نہیں پہنچی ۔ اطلاع ملتے ہی کنداپور کے اسسٹنٹ کمشنر بھوبالن اور بیندور تحصیلدار کورندا ہیگڈے نے جائے واقعہ کا معائنہ کیا۔ یاد رہے کہ سالِ گذشتہ بار بار پہاڑی کھسکنے کی وجہ سے کئی مرتبہ اہم شاہراہ بلاک ہونے سے وہاں سے گذرنے کی سواریوں کو کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔اڈپی ڈپٹی کمشنر اور دیگر ذمہ داران بار بار آئی آر بی کو اس کا ذمہ دار ٹہراچکے تھے جس کے بعد انہوں نے اس سے بچنے کے لیے سیمنٹ وغیرہ کا استعمال کرکے اس کو مضبوط بنانے کی کی کوشش کی لیکن اب پہلی ہی بارش میں پہاڑی کھسکنے سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب پہلی ہی بارش میں یہ حال ہے تو آنے والے دنوں میں گذشتہ سال کی طرح سواریوں کو تکالیف کا سامنا تقریباً طئے ہے۔ متعلقہ محکمہ کو چاہیے کہ جلد از جلد اس طرف توجہ دیتے ہوئے اقدامات کریں تاکہ مسافر وہاں سے اطمینان کے ساتھ گذرجائے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا