English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک ہی دن میں کانگریس کے دو بڑے رہنماؤں کا انتقال

share with us

کانگریس کے وفادار تسلیم کیے جانے والے گوا کانگریس کے سابق صدر شنتارام کا حرکت قلب بند ہونے سے انتقال ہوا جبکہ سابق مرکزی وزیر للتیشیور پرساد نے ایمس میں آخری سانس لی۔گوا کانگریس کے سابق صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ شانتارام نائک  سنیچر کی صبح 7 بجے دل کادورا پڑنے کے بعد انتقال کر گئے۔ ریاست گوا کے جنرل سیکریٹری اٹلی ہون گمس نے بتایا کہ شانتارام  کو بے چینی کی شکایت کے بعد انہیں ایک پرائیوٹ ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں  ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔کانگریس لیڈر گریش رائے چودانکر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے کہاکہ یہ ہمارے لئے حیران کرنے والی خبر ہے۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے  دونوں رہنماؤں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔  کانگریس کے وفادار مانے جانے والے نائک 1984 کوعام انتخابات میں رکن پارلیمنٹ  منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے گوا کو مکمل ریاست کا درجہ دئےجانے کا مطالبہ کیا تھا جو 1987میں پوری ہوئی تھی۔شانتارام نائک گوا سے 2005سے 2011اور2011سے 2017تک مسلسل دوبار راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہوئے تھے، 2017 میں ہوئے راجیہ سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ونیے تندلکر سے ہار گئے تھے۔ نائک حال ہی میں راہل گاندھی کے اس بیان سے متاثر ہوکر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس میں انہوں نے نو جوانوں کو آگے بڑھانے کی اپیل کی تھی۔ ایل پی شاہی نے  کافی  عرصے تک کانگریس پارٹی میں یہ کر عوام کی خدمت کی۔  وہ بہار کے ویشالی ضلع کے رہنے والے تھے۔1984 میں وہ مظفر پور سے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ 

 

 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا