English   /   Kannada   /   Nawayathi

مدھیہ پردیش : فرضی ووٹر لسٹ معاملہ : کانگریس کو جھٹکا ،الیکشن کمیشن نے کانگریس کی درخواست مسترد کر دی

share with us

مدھیہ پردیش:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست مدھیہ پردیش میں فرضی رائے دہندوں کی فہرست میں 60 لاکھ فرضی وؤٹرز معاملے کے حوالے سے کی جانے والی متعدد شکایتوں کو مدھیہ پردیش کے ریاستی الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ہے۔س معاملے کے سامنے آنے کے بعد مدھیہ پردیش کانگریس نے ریاستی الیکشن کمیشن سے شکایت کی تھی اور ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کانگریس کی عرضی کو بعید از حقیقت بتاتے ہوئے مسترد کر دیا، کمیشن نے کہا تصویر رییپٹ ہونے سے غلطیوں کو درست کیا جا رہا ہے۔الیکشن کمیشن نے ریاست میں ووٹرز کی تعداد میں اضافے کو ایک عام معاملہ قرار دیا ہے۔کانگریس کا الزام ہے کہ مدھیہ پردیش میں لاکھوں کی تعداد میں فرضی ووٹرز بنائے گیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق پولنگ مرکز ایک ہی ہے اور 23 ایسے رائے دہندگان بنا دیے گئے ہیں جن کی تصویر بھی ایک ہی ہے لیکن ان کا نام الگ الگ ہے، کبھی ووٹرز کا نام فوضیہ، تو کبھی پرکاش اور دلیپ ہے۔ لیکن تصویر کسی ایک ہی کی لگی ہوئی ہے۔پھر یہی تصویر دوسرے پولنگ مرکز پر بھی 13 رائے دہندگان کے نام پر لگی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ یکم جون کو اس معاملے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس دوران یہ سامنے آیا تھا کہ ایک تصویر پر متعدد ووٹرز کے نام اور نمبرات تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا