English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی رکن اسمبلی کی غنڈی گردی ، تھانہ میں پولس کانسٹیبل کو مارا تھپڑ ،کیس درج

share with us

مدھیہ پردیش:09؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) ریاست مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی کی غنڈا گردی کا ویڈیو وائرل ہوا ہے۔ویڈیو میں رکن اسمبلی چمپا لال دیوڑا ایک پولیس کانسٹبل کو طمانچہ رسید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رکن اسمبلی  پر کانسٹبل کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا بھی الزام ہے۔ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ ان کے ساتھ ان کا بھتیجہ اور حمایتی بھی موجود ہیں۔الزام ہے کہ بھتیجے کی کانسٹبل سے بحث ہوگئی تھی، جس کے بعد رکن اسمبلی خود پولیس اسٹیشن پہنچ گئے اور کانسٹبل کی پٹائی کر دی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا۔اس واقعہ کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، تاہم تمام ثبوت اور گواہ موجود ہونے کے باوجود بھی 12 گھنٹوں کے بعد ایف آئی آر درج کی۔ایف آئی آر درج ہونے کے بعد سے ہی رکن اسمبلی کا فون سوچ آف ہے اور ان کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا