English   /   Kannada   /   Nawayathi

حضرت مولانا محمد غزالی ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے انتقال پر مدرسہ ریاض الجنۃ کے ذمہ داروں نے اپنے غم کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت پیش کی ۔

share with us

لکھنؤ9؍جون 2018(فکروخبر/پریس ریلیز) دارالعلوم ندوۃ العلماء کے استاذمولاناابوبکرصدیق بھٹکلی ندوی کے والد مولانامحمدغزالی خطیبی ندوی کے انتقال پر مدرسہ ریاض الجنۃ کے ذمہ دار حضرات نے اپنے گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت پیش کی ہے۔
ڈاکٹرمولانامحمدفرمان ندوی نے کہاکہ مولانامرحوم منصب رسالت کے علمبردار،مقصد تخلیق کو بحسن وخوبی اداکرنے والے تھے، انہوں نے دعوت وتبلیغ کو اپنا اصل وظیفہ بنالیاتھا،یہی وجہ ہے کہ انکے ہر عمل سے دعوت وتبلیغ کی جھلک نمایاں تھی، مولانا کی ایک دوسری صفت اپنے مادر علمی دارالعلوم ندوۃ العلماء سے شدیدوابستگی اور اساتذہ سے گہرا تعلق ہے، جس پر وہ تاحیات کاربند رہے، ندوۃ العلماء کی مجلس انتظامی کارکن ہونے کی وجہ سے ان کا یہ تعلق مزید مضبوط ہوگیا۔
مولانامحمدشمیم ندوی نے کہا کہ مولانامرحوم لمبے عرصہ سے تبلیغی مرکز ،نظام الدین دہلی سے وابستہ تھے،جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ایسے ہونہار، وقابل فخر فرزندتھے کہ تعلیمات اسلام ودعوت تبلیغ کے فروغ کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی،وہ نہایت ملنسار، حسن اخلاق،بلندکردار،سادگی پسنداوصاف حمیدہ،وگوناگوں صلاحیت کے مالک تھے،جس سے عوام خاص طورسے بھٹکل واسکے اطراف میں ان کا ایک مقام ومرتبہ ، اور ہردلعزیز تھے،رمضان کاآخری عشرہ شب قدر،وجمہ کی رات مولاناکااپنے مالک حقیقی سے جاملنا،اللہ کے محبوب بندے ،وا نکے نیک ،صالح ہونے کی واضح علامت ہے،اور اپنے تمام بچوں(عبدالباری ندوی،ابوبکرصدیق ندوی،سعیداحمدندوی، فاروق ندوی، طلحہ ندوی،سعدندوی،) اور دو بچیوں کوحافظ وعالم کی تعلیم دلاکر دینی ،تدریسی ودعوتی کام پرلگایا،انکی دینی ،دعوتی،ملی بے لوث خدمات کو فراموش نہیں کیاجاسکتا۔
ڈاکٹر محمدہارون رشیدندوی،محمدنعمان بھٹکلی ندوی،ڈاکٹرمحمدفرمان ندوی،محمدعبداللہ مخدومی ندوی،محمدشمیم ندوی، ساجد حسین ،ریان بھٹکلی ندوی،سحبان بھٹکلی ندوی،محبوب عالم ندوی، ارشاد احمداعظمی ندوی ،ادیب الرحمن ندوی،محمدشعیب،محمداویس،محمدانس وغیرہ نے مولانامرحوم کے لئے بلندئی درجات،اوروارثین کے لئے صبرجمیل کی خداسے دعاکی ہے۔
محمدارشد ندوی

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا