English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کا ایک اور روشن چراغ بجھ گیا : نمناک آنکھوں کے ساتھ حضرت مولانا غزالی ندوی سپردِخاک

share with us

 

بھٹکل 08؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) مشہور ومعروف عالم دین اور دہلی نظام الدین مرکز سے تقریباً پینتالیس سال سے جڑے رہنے والے حضرت مولانا محمد غزالی ندوی آج طلوعِ فجر کے وقت لاکھوں سوگواروں کو اپنے پیچھے چھوڑ کر اس دارِ فانی سے دارِ آخرت کی طرف کوچ کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون ۔ مرحوم نہایت متواضع اور ملنسار تھے۔ اپنے پوری عمر دعوت وتبلیغ میں صرف کردی ۔مرکز نظام الدین دہلی کے اہم ذمہ داروں میں تھے۔ اپنی مختصر سی علا لت کے بعد اللھم اغفرلی کا ورد کرتے اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ فجر کی نماز کے وقت یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی ، جس نے بھی سنا وہ وہیں ساکت کھڑا رہا۔خبر ملتے ہی شہر کے مختلف اداروں کے ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں عوام ان کی رہائش گاہ پہنچے اور اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔۔اعلان کے مطابق بعد نمازِ عصر ان کی نمازِ جنازہ جامع مسجد بھٹکل میں ادا کی گئی ۔ جمعہ کی نماز کے بعد سے ہی جنازہ میں شرکت کے لیے عوام کی ایک بڑی تعداد موگلی ہونڈا میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ چکی تھی ۔ عصر کے قریب سلطانی محلہ سے جامع مسجد جانے والی سڑک پر ٹرافک جام رہا۔نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں نے عصر کی نماز کے لیے جامع مسجد کا رخ کیا ۔ قدیم قبرستان میں سیکڑوں افراد کی موجود گی میں نمناک آنکھوں کے ساتھ قدیم قبرستان میں انہیں سپردِ خاک کیا گیا۔ 

حضرت مولانا کی حیات پر فکروخبر کے ایڈیٹر انچیف مولانا سید ہاشم نظام ندوی کا تفصیلی مضمون ہمارے مضامین وتبصرے کے کالم میں شائع کردیا گیا ہے ۔ 
مضمون پڑھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔

http://www.fikrokhabar.com/ur/content-details/19608/essays/moulana-gazali-khatibi-nadwi--news.html

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا