English   /   Kannada   /   Nawayathi

اپنے بنک اکاؤنٹ کی تفصیلات کسی کو بھی نہ دی جائیں 

share with us

پتور میں پیش آیا دھوکہ دہی کا ایک عجیب واقعہ 

منگلورو 07؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) فون کے ذریعہ اے ٹی کارڈ کی تفصیلات پوچھ کر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کے مختلف واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔ یہاں پتور میں بھی ایک ایسا واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کے اکاؤنٹ سے 68,500روپئے نکالے گئے۔ اس کی غلطی یہ تھی کہ کسی فون کرنے والے کے پوچھے جانے پر اپنے اے ٹی ایم کارڈ کی تفصیلات اسے دے دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے کارڈ سے کئی ہزار روپئے نکالے گئے۔ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ پتور میں پیش آیا۔ متأثرہ شخص کی شناخت کارتک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جسے ایک شخص نے خودکو بنک افسر بتاتے ہوئے اس کے فون پر رابطہ کیا ۔ اس نے کارتک شیٹی کو بتایا کہ اس کا کارڈ بلاک ہوچکا ہے اور دوبارہ شروع کرنے کے لیے اس کی کارڈ کی تفصیلات کی ضرورت ہے۔ اس نے جیسے ہی اسے تفصیلات فراہم کی اس کے اکاؤنٹ سے دس ہزار روپئے نکالے گئے۔ شیٹی نے دوبارہ اس نمبر پر کال کیا اور اکاؤنٹ سے دس ہزار روپئے نکالے جانے کے تعلق سے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ غلطی سے دس ہزار روپئے آپ کے اکاؤنٹ سے نکالے گئے ہیں جو چند ہی منٹوں میں دوبارہ آپ کے اکاؤنٹ میں آجائیں گے جس کے لیے بھی آپ کے موبائل پرآنے والی تفصیلات ہمیں بتادیں۔ اس نے دوبارہ کال کرنے والے کے ساتھ اپنا او ٹی پی شےئر کیااور اس طرح کارتک شیٹی کے اکاؤنٹ سے دوبارہ رقم نکالی گئی۔ آئندہ کسی بھی طرح کے نقصان سے بچنے کے لیے شیٹی نے اپنا کارڈ بلاک کردیا ہے۔ پتور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا