English   /   Kannada   /   Nawayathi

این آر آئی شادیاں 48 گھنٹے میں رجسٹرڈ ہوں: مرکزی وزیر

share with us

مرکزی وزیر برائے بہبود خواتین و اطفال مینکا گاندھی نے گزشتہ روز این آر آئیز کی شادیوں کے حوالے سے بڑا بیان دیا ہے۔انھوں نے کہا بھارت میں تمام این آر آئزی کی شادی کی تفصیلات ریکارڈ میں رکھی جائیں تاکہ ان کے پاسپورٹ اور ویزوں کو منسوخ کرنے یا دیگر کاروائی کے لیے 48 گھنٹے کافی ہوں۔انھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا '' وزارت اس سمت میں قدم اٹھا رہی ہے کہ این آر آئیز اپنی شادی کی رجسٹری 48 گھنٹوں میں کرالیں اور ایسا نہ کرانے کی صورت میں منسلک افراد کا پاسپورٹ اور ویزا جاری نہیں کیا جائے گا''۔انھوں نے کہا '' رجسٹرار تمام این آر ائیز کی تفصیلات وزارت کو بھیجیں تاکہ مرکزی حکومت کے پاس ڈیٹا موجود ہو''۔واضح رہے کہ وزارت نے اس ضمن میں 6 کیسز کا تجزیہ کیا، جس میں 5 کیسز میں پاسپورٹ وزارت خارجہ کی جانب سے مسترد کر دیا گیا تھا۔حال ہی میں کچھ ریاستیں خاص طور پر ایسی شادیوں کی رجسٹری کر رہی ہیں، ان میں پنجاب سرفہرست ہے۔نربھیا فنڈ پروجیکٹ کا ذکر کرتے ہوئے مینکا گاندھی نے وزیراعظم مودی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے لیے پختہ قدم اٹھایا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ کے تحت مرکزی حکومت کے پاس 6 ہزار کروڑ روپے بھی جمع ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ اور وزارت خواتین اطفال کی بہبود جنسی تعصبات سے متعلق کیسز اور خواتین کی پولیس میں تقرری پر مشترکہ طور پر کام کر رہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا