English   /   Kannada   /   Nawayathi

ارجنٹینا کا اسرائیل کے ساتھ میچ منسوک کئے جانے پر اسرائیل کا سخت رد عمل ،کہا بچوں کی بات سن کر میچ ردکیا جانا حیران کن

share with us

تل ابیب:07؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ارجنٹینا کی جانب سے یروشلم میں منعقد ہونے والے وارم اپ میچ کو منسوخ کرنے پر اسرائیل نے سخت رد عمل ظاہر کا اظہار کیا ہے۔ارجنٹینا پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے کہا کہ یہ عجیب بات ہے کہ ارجنٹینا نے چھوٹے بچوں کی بات سن کر اسرائیل کے ساتھ کھیلے جانے والے میچ کو منسوخ کیا ہے۔ ارجنٹینا اور اسرائیل میں دوستانہ فٹبال میچ 9 جون کو یروشلم میں کھیلا جانا تھا، جو ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹینا کا آخری وارم اپ میچ تھا۔اس میچ سے متعلق ارجنٹینا میں فلسطینی سفیر اور فلسطینی عوام نے میچ کے انعقاد پر سخت تنقید کی تھی۔دو روز قبل ارجنٹینا کے معروف فٹبالر لائنل میسی کے مداح فلسطینی بچوں نے اپیل کی تھی کہ وہ اسرائیل کے ساتھ دوستانہ فٹبال میچ نہ کھیلیں، فٹبالر میسی کو ان کے فلسطینی مداحوں نے خط لکھا تھا کہ وہ اسرائیل کے دوستانہ فٹبال میچ میں شرکت نہ کریں۔اس کے علاوہ فلسطین فٹبال فیڈریشن کے سربراہ جبرائیل رجب نے بھی اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ منسوخ کرنے کے لیے ارجنٹینا کی ٹیم سے درخواست کی تھی۔خیال رہے کہ 9 جون 2018 کو اسرائیل اور ارجنٹائن کے مابین دوستانہ میچ فلسطین کے یروشلم میں واقع ٹیڈی اسٹیڈیم میں منعقد ہونا تھا جس کے لیے تمام تر ٹکٹز پہلے ہی فروخت ہوچکے تھے۔یاد رہےکہ اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے ارجنٹائن کے صدر کو فون کرکے معاملے میں مداخلت کرنے کی درخواست کی۔خیال رہے کہ چند روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھی کہ فٹبال ورلڈ کپ سے قبل ارجنٹائن اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ پر فلسطینی بچوں نے احتجاج کرتے ہوئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی سے یہ میچ نہ کھیلنے کی درخواست کی تھی۔جبرائیل رجب نے عرب اور تمام مسلم ممالک میں میسی کے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ اگر اسرائیل اور ارجنٹینا کے درمیان میچ ہوا تو میسی اور ارجنٹینا کی شرٹس اور تصاویر کو نذر آتش کردیا جائے۔
 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا