English   /   Kannada   /   Nawayathi

این سی ای آر ٹی کا نصاب نصف کیا جائے گا: جاؤڈیکر

share with us

نئی دہلی:07؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے کہا کہ حکومت نے نصاب میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ زیادہ نصاب کی وجہ سے طلبا پر زیادہ بوجھ رہتا ہے۔مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاؤڈیکر نے کہاکہ نصاب کو آدھا کرنے سے متعلق فیصلہ لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کاعلان پچھلے ہفتے ہی ہونا تھا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے یہاں کتابوں کی ایک بوجھ ہے اور طالب علموں کو وقت نہیں مل پاتا کے وہ صحت سے متعلق تعلیم اور زندگی کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نصاب کو آدھا کیا جائے گا۔ ہرایک چیز کو پڑھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ طالب علموں کو چاہئے کہ اصول وضوابط کو جانیں اور باقی چیزیں وہ بعد میں بھی سیکھ سکتے ہیں۔مزید انہوں نے کہا کہ تعلیم اور نصاب سے متعلق والدین اور اساتذہ  کی جانب سے37000مکتوب حاصل ہوئے ہیں۔ حکومت اس سلسلے میں فیصلہ لے چکی ہے کہ وہ نصاب کو نصف کریگی۔مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بچوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ انہیں تمام طرح  کے وسائل فراہم کرائے جائیں گے اور والدین کو تربیت بھی دی جائیگی۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا