English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردانہ دھمکی کے بعد نیپال سے متصل بین الاقوامی سرحد پر چوکسی میں اضافہ

share with us

سدھارتھ نگر:07؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) دہشت گردانہ تنظیم لشکر کے حملے کی دھمکی کے مدنظر اترپردیش سے متصل نیپال بین الاقوامی سرحدپر چوکسی بڑھادی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بین الاقوامی سرحد کی نگرانی کے لئے تعینات مسلح سرحدی دستے اور پولیس بین الاقوامی سرحد سے دونوں طرف آنے جانے والوں کی جانچ کررہی ہے۔ذائع نے بتایا کہ بین الاقوامی سرحد پر نگرانی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور کھوجی کتوں کی مدد لی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ نیپال کو جوڑنے والے سبھی کچے پکے اور ندی نالوں کی نگرانی کے لئے بھی سلامتی دستے تعینات کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی سرحد کی سیکورٹی کے لئے تعینات دیگر تمام ایجنسیوں کو بھی اس سلسلہ میں چوکس کردیا گیا ہے۔ ا س کے علاوہ نیپال کی بین الاقوامی سرحد سے متصل ان اضلاع کے ریلوے اسٹیشن، بس اسٹیشن اور دیگر اہم مقامات پر بھی پولیس چوکسی بڑھادی گئی ہے۔واضح رہے کہ اترپردیش کے مہاراج گنج، سدھار نگر، بلرام پور ، بہرائچ، لکھیم پور اور پیلی بھیت اضلاع کے قریب 550 کلو میٹر لمبی نیپال سے لگتی بین الاقوامی سرحد ہے اور دھمکی ملنے کے بعد اس پر الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور چوکسی بڑھادی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا