English   /   Kannada   /   Nawayathi

وھاٹس اپ پر غلط اور بے بنیاد خبریں پھیلانے والوں کے خلاف پولیس کرے گی سخت کارروائی 

share with us


بھٹکل پولیس نے جاری کیا نوٹس

بھٹکل 07؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) شہر میں بچوں کی اغوائی کو لے کر وھاٹس اپ پر وائرل ہوئی افواہ کے بعد شہری پولیس تھانہ کی جانب سے ایک نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں جھوٹے اور بے بنیاد پیغامات بھیجنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ دراصل چند روز قبل شہر میں بچوں کی اغوائی کا الزام لگاکر دو افراد کی پٹائی کی گئی تھی ۔ ملزمین پر اپنے اوپر لگے الزامات کا انکار کرتے رہے لیکن بعض لوگوں نے بچوں کے اغوا کار سمجھ کران کی پٹائی شروع کردی ۔ اس پورے واقعہ کی ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا۔ وھاٹس اپ کے کئی گروپوں میں اس ویڈیو کے ساتھ دئیے گئے کیپشن میں عوام کو اغوا کاروں سے چوکنا رہنے کی ہدایات دی گئیں تھیں۔ بعض گروپوں کے پیغامات میں یہ بات بھی وائرل ہوگئی تھی کہ گداگروں کے بھیس میں بچوں کے اغوا کار شہر میں گھوم رہے ہیں۔ پولیس نے ان پیغامات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایک نوٹس جاری کردیا ہے جس میں ان بے بنیاد خبریں وائرل کرنے والوں کے لیے سخت تنبیہہ کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بھی بات کہی گئی ہے۔ پولیس نے اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے نوٹس میں لکھا ہے کہ بچوں کی اغوائی کے تعلق سے غلط او ربے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے مانگنے والوں پر اس کا غلط اثر ہورہا ہے ۔ غلط افواہ کی وجہ سے معصوموں کی پٹائی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔ پولیس نے عوام کو چوکنا کیا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا