English   /   Kannada   /   Nawayathi

جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کی جانب سے افطاری کے اہتمام کے ساتھ گیٹ ٹو گیدھر پروگرام کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 06؍ جون 2018(فکروخبرنیوز) جماعت اسلامی ہند شاخ بھٹکل کی جانب سے مسجد احمد سعید ہورلی سال میں ہندو مسلم بھائی چارگی کے لیے افطاری کے اہتمام کے ساتھ ایک گیٹ ٹو گیدھر پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بطور مہمانِ خصوصی سابق ایم ایل اے بھٹکل اور بی جے پی کے رکن جے ڈی نائک نے شرکت کی ۔ اس موق پر انہوں نے اس کام کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے ایک دوسرے کو سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے اور امن کا ماحول برقرار رکھنے میں اس طرح کے پروگرامات اہم رول ادا کرتے ہیں۔ انسان خدا سے قرب حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور روزہ کے ذریعہ بھی انسان قرب حاصل کرتا ہے۔ ڈاکٹر نرسمہا مورتی نے نے کہا کہ شہر میں ابھی بھائی چارگی کا ماحول ہے اور اس بھائی چارگی کو نقصان پہنچانے کے لیے کسی ایک واقعہ اور ایک شخص کو لے کر بدنام کرنا صحیح نہیں ہے۔ ان سے قبل رضا مانوی نے روزہ کی مشروعیت اور اس کی کچھ تفصیلات مہمانوں کے سامنے رکھی۔ اس پروگرام میں ہندو مذہب کے کئی لیڈران کے ساتھ ساتھ جماعت کے اہم ذمہ داران نے بھی شرکت کی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا