English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیتن یاھوکے دورے کے خلاف فرانس،برطانیہ میں بڑے پیمانے پرمظاہرے

share with us

لندن/ پیرس:06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دورہ یورپ کے دوران فرانس اور برطانیہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور جلسے جلوس نکالے جا رہے ہیں۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو اسرائیلی وزیراعظم کے فرانس پہنچنے پر پیرس میں سماجی تنظیموں، فلسطینی، مسلمان اور عرب تارکین وطن کی بڑی تعداد نے نیتن یاھو کی آمد کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ پیرس میں ہونے والے ایک مظاہرے میں شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر نیتن یاھو کے دورہ فرانس کو مسترد، فلسطینیوں پر مظالم بند کرانے اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے کے حق میں نعرے درج تھے۔ادھر برطانیہ کے صدر مقام لندن میں ’یوم نکسہ‘ کی مناسبت سے فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی اور نیتن یاھو کے دورے کے خلاف کئی مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں۔لندن میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے ہزاروں شہروں جن میں خواتین ار بچے بھی شریک تھے نے نیتن یاھو کے دوربرطانیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کران کا استقبال نہ کرے۔ بعد ازاں شہری ایک ریلی کی شکل میں برطانوی پارلیمنٹ کی طرف بڑھے جہاں مظاہرین نے غزہ کی پٹی میں30 مارچ 2018ء کے بعد سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کے ناموں کی فہرستیں آویزاں کیں۔مظاہرین نے برطانوی حکومت کی طرف سے غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کی مذمت نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔اس موقع پر فلسطین۔ برطانیہ کلب کے چیئرمین حافظ الکرمی نے کہا کہ برطانیہ میں مسلمان روزہ داروں اور دیگر شہریوں کی طرف سے نیتن یاھو کے دورے کے خلاف احتجاج فلسطینی قوم سے اظہار یکجہتی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج فلسطینی بچوں، صحافیوں، امدادی کارکنوں اور ڈاکٹروں کی قاتل ہے اور اس کے ہاتھ بے گناہوں کے خون سے رنگین ہیں

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا