English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مکرمہ؛رمضان کے آخری عشرے کی آمد،سیکورٹی انتظامات میں غیر معمولی اضافہ،ہوٹلز کرایوں میں 80فیصد تک اضافہ ریکارڈ 

share with us

مکمہ مکرمہ:06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے مکہ مکرمہ میں رمضان کے آخری عشرے کیلئے سیکیورٹی کے مزید سخت اور موثر انتظامات کر دیئے ہیں اور مسجد الحرام اور اس کی جانب جانے والے تمام راستوں کی فضائی سیکورٹی اور نگرانی بڑھا دی گئی ہے،سیکورٹی فورسز کے ہیلی کاپٹر مسلسل فضا میں گشت کررہے ہیں۔گزشتہ روز ایوی ایشن جنرل کمانڈر بریگیڈیئر جنرل حسن آل بسام نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کیلئے سیکیورٹی کے طے شدہ منصوبے پر عمل درآمد کیا جارہا ہے،مسجد الحرام میں آنے والے تمام زائرین پر نظر رکھی جارہی ہے،رمضان کے آخری عشرے کے دوران زائرین کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات بھی مزید موثر بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ کی فضائی حدود میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نگرانی بڑھا دی گئی ہے اور شہر کے مرکزی حصے اور اس کی جانب جانے والی شاہراہوں کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے،مکہ کی فضاؤں میں پرواز کرنے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹرز میں نگرانی کے جدید آلات نصب ہیں،وہ سیکورٹی تنصیبات اور ٹریفک پر نظر رکھے ہوئے ہیں،وہ سیکورٹی مشنز کے علاوہ مختلف انسانی امدادی کام بھی کررہے ہیں اور وہ تمام سرکاری اداروں کو لاجسٹیکل امداد مہیا کررہے ہیں،وہ کسی ہنگامی صورت میں امدادی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں اور انھیں وقتِ ضرورت فضائی ایمبولینس کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔دوسری جانب مکہ میں ہوٹلز اور اپارٹمنٹس کے کرایوں میں 80فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔مکہ مکرمہ،خصوصاً مسجد الحرام کے اطراف واقع ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے کرایوں میں ماہ شعبان کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔رمضان کے آخری عشرہ میں کرائے مزید بڑھ گئے۔حرم کے رخ والے ایک کمرے کا کرایہ 1500 ریال اور حرم سے مختلف جہت میں رخ والے کمروں کا کرایہ 800 سے ایک ہزار ریال تک ہوچکا ہے،ہوٹلوں کے امور سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ میں فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں کے مالکان کو آخری عشرہ میں 700 ملین ریال تک کی آمدنی ہوگی،ان میں سے 70 فیصد حرم شریف کے اطراف کے ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے مالکان کے حصہ میں آئے گی،ہوٹلوں کے کرائے کا تعین حرم شریف سے فاصلے پر طے ہورہا ہے۔ 900 سے 1500 ریال ایک دن کا کرایہ ایسے کمرے پر لیا جارہا ہے جس کا رخ حرم شریف کی جانب ہے،برعکس شکل میں 800 تا 1200 ریال ایک دن کا کرایہ ہے،مکہ مکرمہ کے تمام ہوٹل بک ہوچکے ہیں۔ 100 فیصد مصروف ہیں،ہوٹل یا فرنشڈ اپارٹمنٹس حرم شریف سے جتنے دور ہیں اسی تناسب سے ان کا کرایہ کم وصول کیا جارہا ہے،حرم شریف کے اطراف کے علاقے سے باہر ہوٹل اور فرنشڈ اپارٹمنٹ 60 فیصد تک مصروف ہیں،محکمہ سیاحت 1200 ہوٹلوں کو اجازت نامے جاری کئے ہوئے ہیں ان میں 90 ہزار کمرے ہیں جہاں 10 لاکھ معتمر ماہانہ قیام کرسکتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا