English   /   Kannada   /   Nawayathi

تکنیکی خرابی کے باعث رفح گذرگاہ کی بندش کے بعد آمد روفت دوبارہ بحال

share with us

رفح :06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح تکنیکی خرابی کے باعث کئی گھنٹے تک بند رہنے کے بعد دوبارہ آمد ورفت کے لیے کھول دی گئی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رفح گذرگاہ فنی خربی کے باعث بند کردی گئی تھی۔ خرابی دور کیے جانے کے بعد دوبارہ آمد رفت بحال کردی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ 60 مسافروں کو لے کرایک بس رفح گذرگاہ سے مصر میں داخل ہوئی جس کے بعد گذرگاہ کے سیکیورٹی سسٹم اور کنٹرول روم میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی جس کے باعث مزید آمد و رفت روک دی گئی تھی۔خیال رہے کہ رفح گذرگاہ غزہ کی پٹی کی بین الاقومی رابطے کا واحد راستہ ہے مگر سنہ 2013 کے بعد یہ گذرگاہ زیادہ تر بند رہتی ہے جس کے باعث غزہ کے شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں ماہ صیام کے دوران مصری حکومت نے رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد روفت کے لیے کھلی رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا