English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، ارجنٹینا نے اسرائیل سے میچ منسوخ کردیا 

share with us

میچ ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناتھا جو 70 سال پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا

غزہ :06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ارجنٹینا نے اسرائیل سے فٹبال میچ منسوخ کردیا ہے، پری ورلڈ کپ میچ ہفتے کو مقبوضہ بیت المقدس میں ہونا تھا۔اسرائیلی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن نے کیا۔ جس کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ارجنٹینا کے صدر کو فون کرکے اس معاملے میں مدد کی اپیل بھی کی۔اس سے قبل 70 فلسطینی بچوں کیایک گروپ نے ارجنٹینا کے فٹبالر لیونل میسی کو ایک خط لکھا تھا، جس میں بچوں نے اسرائیل کے خلاف دوستانہ میچ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔میچ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں ٹیڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جاناتھا جو 70 سال پہلے عرب اسرائیل جنگ میں تباہ ہو گیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا