English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینی قیادت کی ٹارگٹ کلنگ کی پالیسی بحال کرنے کی اسرائیلی دھمکی

share with us

فلسطینیوں کی طرف سے کاغذی جہازوں کی دہشت گردی کے خلاف کابینہ جلد کوئی فیصلہ کرے گی،گیلاد ارڈان

مقبوضہ بیت المقدس :06؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی ریاست کے داخلی سلامتی کے وزیر گیلاد ارڈان نے دھمکی آمیز انداز میں کہا ہے کہ اگر غزہ کے اندر سے آتش گیر کاغذی جہازوں کے اڑائے جانے کا سلسلہ بند نہ کیا گیاتو فلسطینی مزاحمتی قیادت کو چن چن کر قتل کرنے کی پالیسی دوبارہ اختیار کی جاسکتی ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی کی سرحد سے فلسطینی شہریوں کی طرف سے آتش گیر پتنگوں کے اڑائے جانے کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر یہ خطرناک کاغذی جہاز سرحد پار سے پھینکے جانے کا سلسلہ بند نہیں ہوتا تو ہمیں فلسطینیوں کی مزاحمتی قیادت بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک کرنے کی پالیسی دوبارہ اختیار کرنی چاہیے۔گیلاد اردان نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کی طرف سے کاغذی جہازوں کی دہشت گردی کے خلاف کابینہ جلد کوئی فیصلہ کرے گی۔قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی کے اندر سے اسرائیل پر پھینکے جانے والے آتش گیر کاغذی جہازوں سے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے فلسطینیوں کے ٹیکسوں سے رقم منہا کی جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا