English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن:وزیراعظم مستعفی مگر احتجاج کا سلسلہ جاری

share with us

اردن:05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع) اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے ملک میں جاری حکومت مخالف احتجاج کے پیش نظر وزیراعظم کے استعفے کو قبول کیا ہے تاہم مظاہرین کا کہنا ہے کہ کابینہ میں تبدیلی کے باوجود  بدھ کے روز احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔اردن میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ہدایت کے مطابق، معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ہونے والی مہنگائی کے خلاف گزشتہ روز سے احتجاج جاری  ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ  حکومت کی جانب سے ان کی معاشی حیثیت کو کم تر کردیا گیا  اور انھیں ٹیکس کے مطابق خدمات نہیں دی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ  ہارورڈ  یونیورسٹی سے فارغ التحصیل وزیرتعلیم عمر الزاز کو  ہانی الملقی کے بعد وزیراعظم کے طور پر سامنے لایا گیا   ہے  جبکہ مستعفی وزیراعظم  ان کی جگہ نئے وزیراعظم کی تقرری تک نگراں وزیراعظم کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں بھیجے گئے ٹیکس بل کی واپسی تک احتجاج جاری رکھیں گے کیونکہ اس بل سے عوام کا معیار زندگی بری طرح متاثر ہوگا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا