English   /   Kannada   /   Nawayathi

بائک سوار کا سر لاری پر موجود پتھروں سے ٹکرانے سے بائک سوار جاں بحق 

share with us

ملپے 05؍ جون 2018(فکروخبر نیوز) پتھروں سے لدی لاری درمیان میں سڑک میں کھڑی رہنے کی وجہ سے پیچھے سے آرہی بائک ٹکرانے کے نتیجہ میں اس کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص کے جاں بحق ہونے کی ورادات گوجرابیٹو میں کل رات پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت حمد ناصر (61) مقیم گوجرابیٹو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ناصر اپنے بیٹے کے ہمراہ مسجد جارہا تھا ، اس دوران گوجرا بیٹو ویٹنک بریج کے قریب لاری ڈرائیور نے بغیر سگنل دئیے لاری درمیان راستے میں کھڑی کردی ۔ بائک سوار نے اچانک داہنی جانب موڑلینے کی وجہ سے پچھلی سیٹ پر سوار ناصر کا سر پتھروں سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں ان کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ حادثہ کے فوری طور پر ناصر کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن اسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے اپنی آخری سانس لی۔ ملپے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا