English   /   Kannada   /   Nawayathi

الرقہ پر امریکی، برطانوی اور فرانسیسی حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں، ایمنسٹی

share with us

الرقہ :05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شامی جنگ کے تناظر میں امریکا، برطانیہ اور فرانس پر شدید الزامات عائد کیے ہیں۔ انسانی حقوق کی اس تنظیم کے مطابق امریکی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے الرقہ پر کیے جانے والے حملوں میں کئی سو عام شہری مارے گئے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے۔ الرقہ دہشت گرد تنظیم داعش کا گڑھ تصورکیا جاتا تھا۔ ایمنسٹی کے بقول یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ اس بیان کے مطابق امریکا نے خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں اندھا دھند بمباری کی۔ ایمنسٹی نے ان واقعات کی جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا