English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسجد الحرام کے اطراف واقع ہوٹلوں کے کرایوں میں 80 فیصد اضافہ، آخری عشرہ میں 700 ملین کی آمدنی متوقع

share with us

مکہ مکرمہ:05؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)  مکہ مکرمہ، خصوصاً مسجد الحرام کے اطراف واقع ہوٹلوں اور فرنشڈ اپارٹمنٹس کے کرایوں میں شعبان کے مقابلے میں 80 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ رمضان کے آخری عشرہ میں کرائے مزید بڑھ گئے۔ حرم کے رخ والے ایک کمرے کا کرایہ 1500 ریال اور حرم سے مختلف جہت میں رخ والے کمروں کا کرایہ 800 سے ایک ہزار ریال تک ہوچکا ہے۔ ہوٹلوں کے امور سے تعلق رکھنے والوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ مکہ مکرمہ میں فرنشڈ اپارٹمنٹس اور ہوٹلوں کے مالکان کو آخری عشرہ میں 700 ملین ریال تک کی آمدنی ہوگی۔ ان میں سے 70 فیصد حرم شریف کے اطراف کے ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس کے مالکان کے حصہ میں آئے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا