English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں سعودی عرب کی امداد کا سلسلہ جاری

share with us

سعودی عرب کے کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے طوفان سے متاثرہ سقطری جزیرہ سمیت تمام علاقوں میں ضرورت مندوں کو امداد فراہم کی جارہی ہے۔کنگ سلمان ریلیف سنٹر طوفان سے متاثرہ جزیرہ سقطری اور دیگر علاقوں میں ضرورت مندوں کو امداد روانہ کررہا ہے۔ اس امدادی سازوسامان میں بنیادی خوردونوش کی چیزوں سمیت رمضان المبارک کے موقع پر استعمال کی جانے والی چیزیں بالخصوص کھجور موجود ہیں۔ کنگ سلمان ریلیف سنٹر کے کارکن سقطری جزیرہ میں 24 گھنٹے کام کررہے ہیں اور ضرورت مندوں کی ہر لحاظ سے مدد کررہے ہیں۔  اس طوفان کے باعث 950 افراد متاثرہوئے ہیں۔  سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف علاقوں میں طبی عملے کو روانہ کیا گیا جو بیمار اور زخمی افراد کا علاج ومعالجہ کررہے ہیں۔ یمن اور دیگر علاقوں میں طوفان کے باعث انتہائی ابتر صورت حال ہے، یمنی عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ انہی حالات کے پیش نظر کنگ سلمان ریلیف سنٹر کی جانب سے کثیر تعداد میں طوفان سے متاثرہ علاقوں بالخصوص سقطری جزیرے میں امداد روانہ کی جارہی ہے۔ سعودی عرب نے طوفان سے پہلے بھی جنگ سے متاثرہ عوام کے لیے امداد روانہ کی تھی۔ یمن میں جاری خانہ جنگی کے باعث وہاں کے حالات انتہائی ابتر ہیں، جنگ سے متاثرہ افراد کو نہ کھانے پینے کی چیزیں صحیح ڈھنگ سے دستیاب ہیں اور نہ ہی انہیں کسی قسم کی کوئی بنیادی سہولیات ہی میسر ہےسعودی عرب کے کنگ سلمان سنٹر نے اس سے پہلے بھی جنگ سے متاثرہ یمن کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 42 ہزار فوڈ پیکٹس روانہ کیے تھے۔اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ ’’ یمن کی 75 فیصد آبادی کو انسانی ہمدردی اور امداد کی سخت ترین ضرورت ہے‘‘۔ اقوام متحدہ نے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ ’’ یمن کی 60 فیصد آبادی کو کھانا تک میسر نہیں ہے، اور 16 ملین افراد کو پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں‘‘۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا