English   /   Kannada   /   Nawayathi

اردن : ٹیکس میں اضافہ پر عوام سراپا احتجاج ،وزیر اعظم کے استعفی کا کر رہے ہیں مطالبہ

share with us

اردن:04؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)مشرق وسطی میں اردن انتہائی مستحکم اور پُر امن ممالک میں شمار ہوتا ہے، تاہم ٹیکس میں اضافے پرعوام میں زبردست بے چینی پائی جاتی ہے۔اردن کے دار الحکومت عمان میں لگاتار چوتھے دن بھی سینکڑوں کی تعداد میں عوام نے ٹیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پوری مملکت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ احتجاجی عوام ٹیکس میں اضافے کے خلاف وزیراعظم حنی الملکی سے استعفی کی مانگ اور مخالف حکومت نعرے بازی کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق اردن کے صدر عبد اللہ کا وزیراعظم حنی الملکی سے استعفی طلب کرنے کا قوی امکان ہے۔  احتجاجی مظاہرین نے کابینہ آفس کو گھیرتے ہوئے وزیراعظم حنی الملکی کو برطرف کرنے کے نعرے لگارہے تھے۔ حکومت نے گذشتہ ماہ ہی ٹیکس میں اضافے پر مشتمل بل پارلیمنٹ کو بھجوایا تھا۔ مقامی عوام کے مطابق اس بل کی وجہ سے عوام کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ احتجاجی مظاہرین نے کہا کہ ’’ ہم یہاں سے تب نہیں جائیں گے جب تک اس بل کو واپس نہیں لیا جاتا، ہمارے مطالبات جائز ہیں، یہاں پر کوئی بد عنوانی نہیں چلے گی‘‘۔ عمان میں وزیراعظم کے دفتر کے قریب اتوار کے روز تین ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے، حالانکہ فورسز نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ بینک کے ایک ملازم نے کہا کہ ’’ ہم حکومت سے کہنا چاہتےہیں کہ یہ بل شہریوں کی آمدنی کے لحاظ سے قابل قبول نہیں ہے اور ہمیں اس معاملے میں احتجاج کرنے کا حق حاصل ہے۔ 


 

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا