English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ بننے کے الزام میں 17افراد گرفتار،پوچھ گچھ کے بعد متعددرہا

share with us

گرفتار افراد پرملک دشمن تنظیموں سے رابطوں اور اہم سرکاری عہدوں پربھرتیوں کا الزام ہے، سعودی حکام کا دعویٰ

ریاض:03؍جون2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ملک کے خلاف سازش کے الزام میں 7خواتین سمیت 17 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پبلک پراسیکیوٹر آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے مختلف سازش اور سیکیورٹی کیلئے خطرہ بننے والے عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے دوران 17افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سعودی حکام کے مطابق حراست میں لیے گئے 5 مردوں اور تین خواتین کو پوچھ گچھ کے بعد تحقیقات مکمل ہونے تک چھوڑ دیا گیا جب کہ دیگر 5 مرد اور 4 خواتین نے جرائم کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان کے خلاف شواہد موجود ہیں اور ان کی ریاست مخالف سرگرمیوں سے متعلق اعتراف بھی کرچکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرحراست ملزمان پر خفیہ معلومات کے حصول کے لیے حساس اداروں میں لوگوں کی بھرتیاں کرانے اور بیرون ملک موجود ملک دشمن تنظیموں کی اخلاقی حمایت کرنے کا الزام ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا